آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی

news 1794561928 7731



news 1794561928 7731

(24 نیوز ) ایران کے پاسدارانِ انقلاب (نیوی) نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مشرقی حصے میں ایل این جی بردار ایک جہاز ایرانی بحری بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس کے بعد اس میں شدید دھماکہ ہوا اور آگ بھڑک اٹھی۔
آئی آر جی سی نیوی کے مطابق جہاز کو بار بار خبردار کیے جانے کے باوجود اس نے آبنائے ہرمز کے ایک ایسے جنوبی راستے سے گزرنے کی کوشش کی جسے ایران نے غیر مجاز اور خطرناک قرار دیا ہے، اس کے چند گھنٹے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

آزاد بحری نگرانی کے اداروں نے تاحال اس واقعہ کی تصدیق نہیں کی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی پاکستان آمد متوقع 

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق پاسدارانِ انقلاب نے اپنے بیان میں کہا کہ جہاز نے پہلے پیش آنے والے واقعات سے سبق نہیں سیکھا اور امریکی لڑاکا طیاروں کی مدد سے آبنائے سے گزرنے کی کوشش کی۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایرانی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے اور اس کے ٹریفک کنٹرول سینٹر کی وارننگ نظر انداز کرتے ہوئے غیر مجاز راستے اختیار کرنے والے دیگر جہازوں کو بھی اسی طرح کے نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ایران کا مؤقف ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں کو اس کی جانب سے مقرر کردہ بحری راستے استعمال کرنے چاہییں۔

دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ بعض جہاز اور تیل بردار ٹینکر ایرانی پابندیوں سے بچنے کے لیے آبنائے ہرمز میں متبادل راستے اختیار کر رہے ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ