تاریخ: 08 مارچ 2026 | سکیورٹی نیوز ڈیسک
پاکستانی سکیورٹی فورسز کا آپریشن غضب للحق شمالی وزیرستان میں پوری قوت کے ساتھ جاری ہے۔ پاک افغان سرحد پر کی گئی فضائی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں مکمل طور پر تباہ کر دی گئی ہیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کے نتیجے میں افغان طالبان کے متعدد جنگجو ہلاک ہوئے جبکہ باقی ماندہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ فوجی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ آپریشن اپنے مقررہ اہداف حاصل ہونے تک بلاتعطل جاری رہے گا۔
پاکستانی فضائیہ اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ کارروائی کا مقصد سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو ناکارہ بنانا اور ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانا ہے۔

