فلم ’جوش‘ کے اداکار شرد کپور کی افسوس ناک حالت دیکھ کر مداح افسردہ، ویڈیو وائرل

sharad kapoor1794655891 5



بالی ووڈ فلم ’جوش‘ میں شاہ رخ خان کے ساتھی اداکار شرد کپور کی حالیہ تصاویر سامنے آنے کے بعد مداحوں نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں شرد کپور انتہائی خراب حالت میں نظر آئے، جس کے بعد کی صحت اور مالی حالات سے متعلق چہ میگوئیاں کی جارہی ہیں۔ 

ویڈیو میں شرد کپور اپنے چار پالتو کتوں کی منتقلی کے موقع پر جذباتی دکھائی دے رہے ہیں۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد مداحوں نے بھی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اداکار کو صحت کے مسائل درپیش ہیں، جس کے باعث ان کے چاروں پالتو کتوں کو ان کی رہائش گاہ سے جانوروں کی فلاح و بہبود کے ایک مرکز منتقل کیا جارہا ہے۔

ممبئی میں قائم ’بے زبان پبلک ویلفیئر ٹرسٹ‘ کی نمائندہ ہیما چودھری نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کتوں کی منتقلی کی وجوہات بیان کیں۔ ان کے مطابق شرد کپور ان دنوں صحت کے کچھ مسائل کا سامنا کر رہے ہیں اور انہیں اپنی دیکھ بھال پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

ہیما چودھری کا کہنا تھا کہ اداکار کے گھر میں ان کی اہلیہ اور نومولود بچہ بھی موجود ہیں، اس لیے اطلاعات کے مطابق موجودہ حالات میں ان کے لیے چار کتوں کی دیکھ بھال اور انہیں سنبھالنا مشکل ہوگیا ہے۔ اسی وجہ سے انہیں جانوروں کی فلاح و بہبود کے مرکز منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ