دفترخارجہ نے بتایا کہ وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں شیڈول شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔
سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا ہے کہ حکومت پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے تحت نئی دہلی میں 20 سے 22 نومبر 2026 تک منعقد ہونے والے تہذیبی مکالمے میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کو نامزد کیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ مکالمے میں ایس سی او کے رکن ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے، جہاں تہذیبی مکالمے اور ثقافتی تفہیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حکومت پاکستان باہمی احترام کے جذبے کے تحت تہذیبوں کے درمیان مکالمے کے فروغ اور ایس سی او کے پلیٹ فارم کے ذریعے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے کے عزم پر قائم ہے۔
Source link

