کراچی:
شہر قائد میں واٹر پمپ پل اترتے ہوئے مبینہ طور پر ٹرک کے بریک فیل ہوگئے، جس کے باعث ٹرک بے قابو ٹرک پانچ گاڑیوں سے ٹکرا گیا۔
حادثے کے نتیجے میں واٹر پمپ کی جانب جانے والی پانچ گاڑیوں کو شدید نوعیت کا نقصان پہنچا جبکہ خوش قسمتی سے گاڑیوں میں بیٹھے تمام افراد محفوظ رہے اور کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تاہم حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ٹرک کے کلینر شاہ پیر کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ٹرک سمیت کلینر کو تھانے منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کے مالک نے حادثے میں متاثر ہونے والی شہریوں کی گاڑیوں کے نقصان کا ازالہ کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔جبکہ فرار ڈرائیور کی تفصیلات حاصل کی جارہی ہیں۔

