پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے اپنی صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس تک پہنچایا گیا۔
خط کے مطابق عمران خان کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں برین ہیمرج اور دل کے دورے کے خطرے سے آگاہ کیا ہے، جبکہ ان کا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے استدعا کی کہ عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد ممکن بنایا جائے۔
عمران خان نے خط میں کہا کہ "زندہ رہوں گا تو اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔”

