ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس 11 سال بعد ختم، سپریم کورٹ نے ریاست کی درخواستیں مسترد کر دیں

IMG 20261116 WA2680

اسلام آباد (رپورٹ محمد سلیم سے ) سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس میں ریاست کی درخواستیں تاخیر کی بنیاد پر مسترد کر دی ہیں، جس کے بعد ایگزیکٹ کے بانی شعیب احمد شیخ اور کمپنی کی انتظامیہ کی بریت حتمی ہو گئی ہے۔ یہ فیصلہ 3 اگست 2026ء کو سنایا گیا۔ کیس کا آغاز 2015ء میں ہوا تھا۔
اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ نے 10 مارچ 2023ء کو ثبوت نہ ہونے کی بنیاد پر ملزمان کو بری کیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 22 نومبر 2023ء کو ڈبل جیوپرڈی (ایک ہی جرم میں دوبارہ مقدمہ نہ چلانے کے اصول) کی بنیاد پر بریت کا فیصلہ دیا، جبکہ اسپیشل کورٹ نے 4 دسمبر 2023ء کو رشوت کے مقدمے میں بری کیا۔

متعلقہ پوسٹ