چینی الیکٹرک مسافر طیارے نے کامیابی کیساتھ پہلی آزمائشی پرواز مکمل کر لی

news 1794916866 9503



news 1794916866 9503

(24 ںیوز)چینی ہوابازی کی تاریخ میں ایک نیا باب رقم ہو گیا ہے، جہاں ملک کے پہلے 19 نشستوں کے حامل مقامی الیکٹرک مسافر طیارے ’سی ای 25 اے‘ (CE25-A) نے کامیابی کے ساتھ اپنی پہلی تاریخی آزمائشی پرواز مکمل کر لی ہے۔

غیر ملکی اور چینی میڈیا کے مطابق یہ پرواز 14 نومبر کو صوبہ شان ڈونگ کے شہر بنژو سے بھری گئی، جس میں دو پائلٹس اور ایک فلائٹ ٹیسٹ انجینئر سوار تھے،یہ پہلا موقع ہے کہ کسی برقی مسافر طیارے نے عملے کے ساتھ کامیاب فضا میں سفر کیا ہے۔

اہم فضائی حقائق اور دورانیہ:

آزمائشی پرواز کے دوران طیارہ 16 منٹ اور 38 سیکنڈ تک فضا میں رہا اور اس دوران اس نے 60.4 کلو میٹر کا فاصلہ کامیابی سے طے کیا، جبکہ پوری آزمائشی کارروائی کا مجموعی دورانیہ 57 منٹ اور 46 سیکنڈ ریکارڈ کیا گیا، اس کامیابی کو تجارتی ہوا بازی میں برقی توانائی کے استعمال اور ماحول دوست سفر کی جانب ایک بڑا سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

طیارے کی تکنیکی خصوصیات:
’سی ای 25 اے‘ کو خاص طور پر مختلف شہروں کے درمیان مختصر فاصلے کے تجارتی فضائی سفر کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس کی چند اہم خصوصیات درج ذیل ہیں:

مقررہ پرواز کی حد: 400 کلو میٹر، معمول کی رفتار: 300 کلو میٹر فی گھنٹہ،پرواز کی بلندی: 2,400 میٹر،زیادہ سے زیادہ ٹیک آف وزن: 10 ٹن کے قریب ہے۔

مسافر اس طیارے میں کب سفر کرسکیں گے؟

کامیاب آزمائشی پرواز کے باوجود، اس طیارے کو فی الحال عام مسافروں کو لے جانے کی اجازت حاصل نہیں ہے،چین کی سول ایوی ایشن انتظامیہ نے کومیک (COMAC) کی جانب سے طیارے کے ‘ٹائپ سرٹیفکیٹ’ کے حصول کی درخواست منظور کر لی ہے، جس کے بعد اس کی باضابطہ جانچ پڑتال کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

تجارتی سروس کے آغاز سے قبل طیارے کو سرٹیفکیشن کے تمام قانونی اور تکنیکی مراحل سے گزرنا ہوگا، تاہم اس کی باضابطہ تجارتی سروس شروع کرنے کی حتمی تاریخ تاحال جاری نہیں کی گئی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ