ممتاز مذہبی رہنما انتقال کر گئے!

news 1794898272 6821



news 1794898272 6821

( 24نیوز )ایران کے ممتاز مذہبی رہنما آیت اللہ وحید خراسانی 108 برس کی عمر میں وفات پاگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ وحید کے دفتر سے جاری بیان میں وفات کی تصدیق کی گئی ہے، آیت اللہ وحید کی نماز جنازہ، تدفین، تعزیتی اجتماعات کی تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق آیت اللہ وحید خراسانی  نے ابتدائی دینی تعلیم مشہد میں حاصل کی، وہ  دینی علوم کی تعلیم، تحقیق اور تدریس سے وابستہ تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹوکیو میں ہنگامی صورتحال!جاپان نے روس کو سخت وارننگ دیدی

ایرانی میڈیا کے مطابق 2018 تک آیت اللہ وحید خراسانی  کا تدریسی سلسلہ جاری رہا تاہم بیماری کے باعث اس کے بعد باقاعدہ تدریس ترک کرنا پڑی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ