کراچی، مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتار

police operation41758153507 3



کراچی:

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس اور مبینہ ڈاکوؤں کے درمیان تین مبینہ مقابلوں میں تین ملزمان زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس نے مجموعی طور پر 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹر پولیس کا جہانگیر روڈ پر مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ملزم کی شناخت وقاص عرف کالا کے نام سے ہوئی، جسے طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

دوسرا مبینہ پولیس مقابلہ گلبہار کے علاقے حاجی مرید گوٹھ میں لیاری ایکسپریس وے کے قریب ہوا، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں اشفاق ولد مختیار حسین، عمر 40 سال، زخمی ہوگیا۔ چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی کو ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔

ادھر زمان ٹاؤن پولیس نے کورنگی کراسنگ کے علاقے بھٹائی کالونی میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا، جن میں ایک زخمی بھی شامل ہے۔ زخمی ملزم کی شناخت علی اصغر کے نام سے ہوئی، جسے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ دوسرے گرفتار ملزم جنید کو تھانے منتقل کیا گیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی۔





Source link

متعلقہ پوسٹ