طلبہ ہوشیار نقل پکڑنے کا نیا طریقہ آگیا

news 1795322635 7435



news 1795322635 7435

(ویب ڈیسک) امتحان میں نقل کی روک تھام اور طلبہ کو رنگے ہاتھوں پکڑنے کیلیے نیا اور انوکھا طریقہ متعارف کروا دیا گیاہے۔

جنوبی کوریا میں کالج داخلہ امتحان کے دوران 111 طلبہ کے پاس غیر قانونی اسمارٹ ڈیوائسز پائی گئیں۔

 ان میں سے 5 طلبہ کو امتحان کے دوران ہی ڈیوائس استعمال کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔

یہ امتحان سونیونگ کہلاتا ہے جس میں اس بار 5 لاکھ طلبہ نے شرکت کی۔

جنوبی کوریائی حکام نے امتحان میں نقل کی روک تھام کیلیے اس بار سخت اقدامات کرتے ہوئے نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

مزید پڑھیں:امریکا نے ایف 16 طیارے کو نشانہ بنانے کے ایرانی دعوے کی تردید کردی

 امتحان والے دن پورے ملک میں موبائل فونز پر 3 بار ایمرجنسی الرٹ بھیجے گئے تاکہ امتحانی ہال میں چھپے ہوئے موبائل پکڑے جا سکیں۔

 طلبہ کو شرٹس کے بٹن ڈھانپنے پڑے اور عینکوں کی بھی جانچ کی گئی۔

یہ اقدامات اس لیے کیے گئے کیونکہ حالیہ دنوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی مدد سے نقل کے کئی واقعات سامنے آئے۔

 گزشتہ ماہ 2 طلبہ اے آئی عینکوں سے نقل کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے۔

ایک اور واقعے میں ٹیکس اکاؤنٹنسی کے امتحان میں ٹاپ کرنے والے شخص نے اعتراف کیا کہ اس نے چھوٹے کیمرے اور اے آئی کی مدد سے نقل کی تھی۔

جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے بھی امتحانی نظام میں اصلاحات کا مطالبہ کیا تاکہ اے آئی سے نقل کو روکا جا سکے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ