اسرائیل کو ایران کے اچانک حملے کا خدشہ، دفاعی ادارے ہائی الرٹ

untitled 21791210583 0


اسرائیلی سیکیورٹی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایران کسی ممکنہ امریکی اور اسرائیلی مشترکہ فوجی کارروائی سے پہلے ہی اسرائیل پر اچانک حملہ کر سکتا ہے۔

اسرائیلی خبر رساں ویب سائٹ یینیٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی دفاعی حلقوں میں اس امکان کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ تہران کسی ممکنہ جنگ کو ناگزیر سمجھتے ہوئے پہل کرتے ہوئے اسرائیل کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زیرِ غور منظرنامہ ایران کی جانب سے جوابی کارروائی کے بجائے پیشگی حملے کا ہے جس کا مقصد اسرائیل کو اچانک حملے سے حیران کرنا ہو سکتا ہے۔

اسرائیلی سیکیورٹی حکام کے مطابق ایران ماضی میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران دو مرتبہ غیر متوقع صورت حال کا سامنا کر چکا ہے، جس کے بعد تہران اس مرتبہ پہل کرنے کے امکان پر غور کر سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو خدشہ ہے کہ اگر ایرانی قیادت اس نتیجے پر پہنچ گئی کہ امریکہ اور اسرائیل کی مشترکہ فوجی کارروائی کا فیصلہ ہو چکا ہے تو وہ انتظار کرنے کے بجائے پہلے حملہ کرنے کا راستہ اختیار کر سکتی ہے۔

دوسری جانب ایران کے خلاف ممکنہ نئی فوجی کارروائی کے حوالے سے امریکہ اور اسرائیل کے درمیان رابطے بھی جاری ہیں۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک ممکنہ کشیدگی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ فوجی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

تاہم تاحال ایران کی جانب سے کسی نئے حملے کے فوری منصوبے کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی اور نہ ہی امریکہ نے ایران کے خلاف نئی فوجی کارروائی کا حتمی اعلان کیا ہے۔

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں اسرائیلی دفاعی ادارے مختلف ممکنہ صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں، جبکہ کسی بھی نئے فوجی تصادم کے خدشات بدستور برقرار ہیں۔





Source link

متعلقہ پوسٹ