میگھن مارکل نے شہزادہ ہیری کی دی ہوئی منگنی کی انگوٹھی پہننا چھوڑ دی

2671592 meghanmarkle 1721577832



برطانوی شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل کی جانب سے اپنی منگنی کی قیمتی انگوٹھی نہ پہننے کے بعد ان کی نجی زندگی سے متعلق نئی قیاس آرائیاں شروع ہو گئی ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل کو آخری مرتبہ رواں سال فروری میں یہ انگوٹھی پہنے دیکھا گیا تھا، جب وہ اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے ساتھ کیلیفورنیا میں این بی اے آل اسٹار گیم دیکھنے پہنچی تھیں۔ اس کے بعد وہ مختلف عوامی تقریبات میں شادی کی انگوٹھی تو پہنے دکھائی دیں، تاہم منگنی کی انگوٹھی ان کے ہاتھ میں نظر نہیں آئی۔

رپورٹس میں اس انگوٹھی کی مالیت تقریباً ایک لاکھ 20 ہزار پاؤنڈ بتائی گئی ہے۔ شہزادہ ہیری نے 2017ء میں میگھن کے لیے اس کا ڈیزائن خود تیار کروایا تھا، جس میں تین ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ انگوٹھی میں موجود مرکزی ہیرا افریقی ملک بوٹسوانا سے حاصل کیا گیا تھا، جہاں دونوں نے اپنے تعلق کے ابتدائی دور میں ایک ساتھ وقت گزارا تھا۔

انگوٹھی کے دونوں اطراف لگے چھوٹے ہیرے شہزادہ ہیری کی والدہ، آنجہانی شہزادی ڈیانا کے ذاتی زیورات کے مجموعے سے لیے گئے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ اس انگوٹھی کو میگھن کے لیے خاص جذباتی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔

شہزادہ ہیری نے 2017ء میں لندن کے کینسنگٹن پیلس میں میگھن مارکل کو شادی کی پیشکش کی تھی، جبکہ دونوں کی منگنی کا باضابطہ اعلان اسی سال نومبر میں کیا گیا۔ اس اعلان کے بعد جوڑے نے پہلی مرتبہ ایک ساتھ انٹرویو بھی دیا تھا۔

میگھن کی جانب سے منگنی کی انگوٹھی مسلسل نہ پہننے پر مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔ بعض حلقوں میں یہ قیاس بھی کیا جا رہا ہے کہ وہ اپنی منگنی کے دن سے وابستہ یادوں کو پیچھے چھوڑنا چاہتی ہیں، تاہم انگوٹھی نہ پہننے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ