
(انورعباس)چینی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی خلا باز محمد ذیشان علی اور چینی عملے کا تیانگونگ کا مشترکہ مشن چین کے انسانی خلائی پروگرام کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا مشن ہوگا۔
ترجمان نے کہا ہے کہ محمد ذیشان علی چین کے خلائی سٹیشن کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی خلا باز ہوں گے۔اس سال چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے، مشترکہ مشن دونوں ممالک کی ہر موسم کی سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔
چینی ترجمان کا کہناتھا کہ پاکستان کے محمد ذیشان علی کے خلا میں پُرجوش سفر کے منتظر ہیں، شینزو24 مشن کی مکمل کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ، فی تولہ قیمت کتنی ہوگئی؟جانیے

