حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کا اعلان

2f88afb7466b07ca58c60b38ac4b55c1 L


حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی وفاقی حکومت کے منظور کردہ پرائسنگ میکنزم کے تحت کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور پیٹرول کی نئی قیمت 314 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 348 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

اوگرا نے بتایا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 26 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔

یاد رہے کہ حکومت نے گزشتہ روز بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی تھی اور نئی قیمتیں بالترتیب 318 اور 353 روپے فی لیٹر مقرر کی تھی۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ