سونے کی تلاش 13 افراد کی جان لے گئی

news 1795669528 6722



news 1795669528 6722

(24 نیوز)انڈونیشیا میں سونے کی غیر قانونی کان میں حادثے کے نتیجے میں 13 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔

مقامی حکام کے مطابق حادثہ انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا کے علاقے بوگور میں پیش آیا، ہلاک ہونے والے 13 کان کنوں میں سے 6 کی شناخت کر لی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کان میں پھنسے مزید 13 مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔

کان میں تقریباً 100 میٹر گہرائی میں مزدور پھنسے ہوئے ہیں۔

مقامی حکام نے بتایا ہے کہ پیر کو شدید بارش سے کان میں پانی بھرا تو 26 مزدور زیرِ زمین پھنس گئے تھے۔

مزید پڑھیں:سمندری طوفان نے44 سالہ ریکارڈ توڑ دیا





Source link

متعلقہ پوسٹ