پاکستان کا ایران سے سستا تیل اور گیس درآمد کرنے پر غور — توانائی بحران سے نکلنے کی کوشش

IMG 20260628 WA1809


اسلام آباد، 28 جون 2026
پاکستان کے وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد، ایران سے سستے نرخوں پر خام تیل اور قدرتی گیس کی درآمد کے امکانات کا جائزہ لے رہا ہے۔
وزیر پیٹرولیم کے مطابق یہ فیصلہ بین الاقوامی معاہدوں اور قانونی ذمہ داریوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید گریں تو عوام کو اضافی ریلیف دینے کی کوشش کی جائے گی۔
یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان توانائی کے بھاری اخراجات اور زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ سے نبردآزما ہے۔ واضح رہے کہ ایران-پاکستان گیس پائپ لائن کا منصوبہ امریکی پابندیوں کے باعث برسوں سے التوا کا شکار ہے، تاہم حالیہ بین الاقوامی سفارتی تبدیلیوں کے پیشِ نظر اسلام آباد نئے مواقع تلاش کر رہا ہے۔
ماہرینِ توانائی کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے پاکستان کو توانائی کے شعبے میں نمایاں بچت ہو سکتی ہے، مگر امریکی پابندیوں کا سامنا کرنا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

متعلقہ پوسٹ