(ویب ڈیسک) اسرائیل کے اندر عرب، فلسطینی کمیونٹی کی سیاسی پارٹی ’رعام‘ (Ra’am) کے سربراہ منصور عباس حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے لیے اعلان کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ منصور عباس کا یہ اعلان ’آئزن کوٹ‘ کی زیرِ قیادت اتحاد میں رعام کی شمولیت راہ ہموار کرنے کے لئے ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ 26 ویں کنیست میں 8 نشستیں جیتنے والی عرب پارٹی رعم کے رہنما کا متوقع اعلان نیتن یاہو کو ہٹا کر بننے والی حکومت میں شمولیت کی بڑی رکاوٹ دور کر سکتا ہے؛ نیتن یاہو کے اتحادیوں نے رعم اور دوسری عرب پارٹی جوائنٹ لسٹ پر الیکشن میں دھوکہ دہی اور "الیکشن چوری” کا الزام لگایا تھا اور اب نیتن یاہو کی پارٹی خود یہ الزام لگا کر الیکشن کو سبوتاژ کرنے کے الزام سے دوچار ہے۔
’رعام‘ (Ra’am) پارٹی کے چیئرمین منصور عباس آج ہفتے کی رات 8 بجے عوامی سطح پر اعلان کر کے حماس کو ایک دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا اعلان کرنے والے ہیں۔ اس اقدام سے ان کی پارٹی کے حماس کے متعلق پہلے سے معلوم نکتہ نظر کی ایک بار پھر وضاحت ہو جائے گی جو نیتن یاہو اور ان کے انتہائی دائیں بازو کے تشدد پسند اتحادیوں کے مسلسل پروپیگنڈا سے دھندلا گیا تھا۔ اور حالیہ غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی عرب مسلمانوں کی عمومی خاموشی کے سبب رعم بھی خاموش تھی۔ اب ’گادی آئزن کوٹ‘ کی زیرِ قیادت بننے والی حکومت میں عرب پارٹیوں کے شامل شامل ہونے کی راہ میں حائل سب سے بڑی رکاوٹ نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کا یہ پروپیگندا ہے کہ عرب پارٹیاں دہشتگردی کی حمایت کرتی ہیں۔ رعم کے آج کے اعلان سے اس کی حکومت میں شمولیت میں رکاوٹوں میں سے ایک دور ہو سکتی ہے۔
یہ متوقع اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آئزن کوٹ اپنی مقررہ مدت ختم ہونے سے قبل—جس میں اب صرف نو دن باقی ہیں—ایک اتحادی حکومت تشکیل دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے اپنی حکومت میں شامل ہونے والی کسی بھی جماعت کے لیے یہ شرط رکھی تھی کہ وہ حماس کو دہشت گرد تنظیم تسلیم کرے اور اس کے خاتمے کے عزم کا اظہار کرے۔ منصور عباس بارہا کہہ چکے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں کہ ’رعام‘ آئندہ بننے والی اتحادی حکومت کا حصہ بنے۔
عبرانی میڈیا نے جمعہ کو رپورٹ کیا کہ منصور عباس سے توقع ہے کہ وہ چینل 12 پر نشر ہونے والے ایک انٹرویو میں عوامی طور پر یہ تسلیم کریں گے کہ حماس ایک دہشت گرد تنظیم ہے۔
منصور عباس نے ایک بیان میں کہا، "ہفتے کی رات، چینل 12 نیوز پر [صحافی] دانا وائس کے ساتھ میرا انٹرویو نشر کیا جائے گا۔ اس میں، میں حماس کی حیثیت کے حوالے سے بات کروں گا۔”
انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹس میں صرف "انٹرویو میں میرے کہے گئے الفاظ” کا ذکر ہونا چاہیے، نہ کہ ان الفاظ کا جو مجھ سے منسوب کیے گئے ہوں۔
منصور عباس پہلے عرب اسرائیلی ہیں جو اسرائیل کے قیام کے بعد سے کسی حکومت کا حصہ بنے۔ وہ 2021 سے 2022 تک حکومت کا حصہ رہے جو کہ کسی عرب جماعت کے لیے ایک غیر معمولی قدم تھا— منصور اس سے قبل کہہ چکے تھے کہ وہ چاہتے ہیں کہ ان کی جماعت اگلی حکومتی اتحادی کابینہ کا حصہ بنے۔
گزشتہ ماہ ہونے والے انتخابات سے قبل،انہوں نے ایک یہودی امیدوار، یوو سیگالووٹز کو رعم کی امیداروں کی لسٹ میں شامل کیا جس کا مقصد پارٹی کی بنیاد کو وسیع کرنا اور حکومت میں کردار ادا کرنے کی خواہش کا اظہار کرنا تھا۔ یوو سیگالووٹز اب رعم کی کنیست میں پہنچنے والے 8 ارکان میں شامل ہیں۔
رعم نے دہشت گردانہ کارروائیوں — بشمول 7 اکتوبر 2023 کے حملے — کی ہمیشہ مذمت کی تھی، لیکن ان کا کہنا تھا کہ حماس کو نام لے کر دہشت گرد گروہ قرار نہ دینے کی وجہ سے وہ ایک "پل” (رابطہ کار) کا کردار ادا کر سکے اور اس طرح ان کا خاندان بھی خطرے سے محفوظ رہا۔
عرب قیادت والی زیادہ بڑی جماعت، ’جوائنٹ لسٹ‘ (Joint List) ن کی نئی پارلیمنٹ میں 11 سیٹیں ہیں۔ جوائنٹ لسٹ کے لوگ بھی گزہ جنگ کے دوران عموماً خاموش رہے اور انہوں نے بھی اس دوران حماس کو عوامی سطح پر دہشت گرد گروہ تسلیم نہیں کیا۔
رعم کے برعکس جوائنٹ لسٹ کے لوگ نیتن یاہو کی حکومت کو ختم کر کے نئی حکومت بنوانے کے لئے آئزن کوٹ کی حمایت تو کریں گے، انہوں نے سپیکر کے الیکشن میں بھی چینج بلاک کے امیدوار کاہنہ کو ووٹ دے کر منتخب کروایا ہے لیکن وہ حکومت میں خود شامل ہونے میں دلچسپی نہیں رکھتے۔
عباس کا یہ بیان آئزن کوٹ (Eisenkot) کی شرط کو پورا کر سکتا ہے، جس سے ’راعم‘ پارٹی کے 8 ارکان کے ووٹ ملنے سے آئزن کوٹ کا پرائم منسٹر بننا بھی یقینی ہو جائے گا۔
دو ہفتے قبل، عبرانی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ عباس نے نیتن یاہو مخالف بلاک کے رہنماؤں کو بتایا تھا کہ وہ "حقیقی شراکت داری” کے بدلے میں حماس کو واضح طور پر دہشت گرد تنظیم تسلیم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس وقت عباس نے اس رپورٹ کی عوامی سطح پر تصدیق کرنے سے گریز کیا تھا، لیکن انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’رام‘ پارٹی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت حماس کے خاتمے (dismantlement) کو قبول کیا تھا، اور وہ "دہشت گردی کی تمام اقسام کو مسترد کرتے ہیں اور ان کی مذمت کرتے ہیں۔”

’راعم‘ پارٹی کے رہنما کے ساتھ کیا گیا تفصیلی انٹرویو کل ہفتے کی شام چینل 12 پر نشر کیا جائے گا۔ انٹرویو کی ایک جھلک (ٹیزر) میں انٹرویو لینے والے، وائس (Weiss) کو، منصور عباس سے لیپ ٹاپ کی سکرین پر موجود ایک دھندلے متن (text) کے مفہوم کی تصدیق کرنے کے لیے کہتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کے بعد وہ ان سے پوچھتے ہیں: ”کیا آپ نے اس امکان کو قبول کر لیا ہے کہ آپ جو قدم اٹھا رہے ہیں، اس کی قیمت آپ کو اپنی جان دے کر چکانی پڑ سکتی ہے؟“ "میں نے خودکو ری کنسائل کیاہے،” منصور عباس جواب دیتے ہیں۔
منصور عباس کے کل شام آنے والے اعلان کے بارے میں Ynet کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آئزن کوٹ حکومت میں Ra’am کا داخلہ اب بھی یقینی بات نہیں، اور یہ کہ پارٹی آئزن کوٹ سے اپنے پالیسی کے مطالبات کو پورا کرنے کا مطالبہ کر رہی تھی، ان میں سب سے اہم عرب میونسپلٹیز میں جرائم سے نمٹنا ہے۔
منصور عباس نے ایک ریڈیو انٹرویو میں کہا کہ "اگر ہم اس بات کو یقینی بنا سکتے ہیں کہ عرب کمیونٹی کے حقوق کو پہلے دن سے ہی حل کیا جائے گا تو ہم حکومت کی تشکیل کو روکنے والے نہیں ہوں گے۔”
آئزن کوٹ حریدی یونائیٹڈ تورۃ یہودیت پارٹی کے ساتھ اتحادی مذاکرات بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے ڈیموکریٹس اور اسرائیل بیتینو کے ساتھ اتحاد کے معاہدوں پر بھی دستخط کیے ہیں۔ ایک اور اپوزیشن پارٹی، بی یاخاد، کو ان کے ساتھ منسلک سمجھا جاتا ہے، حالانکہ اس کے رہنما ایم کے نفتالی بینیٹ نے لیکود کے ساتھ اتحاد کر کے حکومت بنانے کے لیے اپنی ترجیح کا اشارہ دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیئے: اسرائیل میں عربوں کا ناطقہ بند کرنے والے بن گویر کی جگہ عربوں کا حامی بائیں بازو کا وزیرآئےگا، معاہدہ ہوگیا
جمعرات کو اتحادی کوششوں میں مزید پیش رفت ہوئی، جب عباس نے پیشین گوئی کی کہ وہ بھی اگلی حکومت میں آئزن کوٹ کے چار پارٹی بلاک، راعم اور یو ٹی جے شامل ہوں گے، جو مشترکہ فہرست میں پارلیمانی حمایت فراہم کرے گی۔ اس رات کے بعد، UTJ کے ڈیگل ھا تورۃ Degel HaTorah دھڑے کے سینئر ربیوں نے اپنے فالوورز کی پارٹی کو آئزن کوٹ کے ساتھ باضابطہ طور پر اتحادی مذاکرات شروع کرنے کی اجازت دے دی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ ربیوں کو عربوں کی اس حکومت میں شمولیت پر اعتراض نہیں ہو گا۔
یہ بھی پڑھیئے: حماس کے سربراہ خلیل الحیہ کے بیٹے پر اسرائیلی قاتلانہ حملہ ناکام — رپورٹس

