نوشہرہ: گھرکی چھت چڑھنے پر تنازع میں تین فریقین کے درمیان فائرنگ، دو جاں بحق 6 زخمی

firing1787667575 0



نوشہرہ:

نوشہرہ میں بچے کے گھر کی چھت پر چڑھنے کے تنازع پر تین فریقین میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہو گئے۔

افسوسناک واقعہ نوشہرہ کلاں کے علاقہ جوہر آباد میں شاہ گل بابا آرٹ کے مقام پر پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں ایک فریق سے زوہیب، دوسرے فریق سے وقار عمر 24 سال سكنہ نوشہرہ کلاں اور عبدالرشید عمر 28 سال شامل ہیں۔

زخمیوں میں رمضان عمر 18 سال، عباس عمر 14 سال، اسلم عمر 40 سال، فیض محمد عمر 25 سال اور طلحٰہ عمر 18 سال شامل ہیں۔

ریسکیو نوشہرہ کی ٹیموں نے زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں پہنچایا، نوشہرہ کلاں پولیس نے دونوں فریقین کی طرف سے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔.





Source link

متعلقہ پوسٹ