خبر: سینئر اداکار سید عاصم بخاری کو دل کا دورہ، اسپتال میں داخل

لاہور: سینئر اداکار سید عاصم بخاری کو دل کا دورہ پڑنے پر فوری طور پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ڈاکٹرز کے مطابق، عاصم بخاری کے پھیپھڑے بھی مکمل طور پر کام نہیں کر رہے تھے، تاہم بروقت طبی امداد کے باعث ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔اداکار کی صحتیابی کے لیے دعا کی اپیل کی گئی ہے، اور شوبز انڈسٹری کے ساتھی فنکار اور مداح ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کر رہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ