سکاٹ لینڈ میں طیارے میں نعرے لگانے والا شخص گرفتار


سکاٹ لینڈ پولیس نے تصدیق کی ہے کہ ایک 41 سالہ شخص کو دورانِ پرواز ’امریکہ مردہ باد‘، ’ٹرمپ مردہ باد‘ اور ’اللہ اکبر‘ کے نعرے لگانے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ واقعہ ایک مسافر طیارے میں پیش آیا، جہاں ملزم نشستوں کے درمیان کھڑا ہو کر بلند آواز میں نعرے لگاتا رہا، جس سے دیگر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ملزم پر باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے اور اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ حکام نے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کیں، تاہم واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ پوسٹ