پاک فوج اور پی ایل اے حقیقی برادرانِ اسلحہ ہیں، آرمی چیف

راولپنڈی — پیپلز لبریشن آرمی (PLA) چین کے قیام کی 98ویں سالگرہ کی پُروقار تقریب جنرل ہیڈکوارٹرز (GHQ) راولپنڈی میں منائی گئی، جس میں چین کے سفیر جناب جیانگ زائی دونگ مہمانِ خصوصی تھے۔

تقریب میں چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارت خانے کے دیگر حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

img 20250801 wa21504172295313928413601
پاک فوج اور پی ایل اے حقیقی برادرانِ اسلحہ ہیں، آرمی چیف 4

چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نشانِ امتیاز (ملٹری)، نے معزز چینی مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور پی ایل اے کو 98ویں یومِ تاسیس پر مبارکباد دی۔ انہوں نے چین کے دفاع، سلامتی اور قومی تعمیر و ترقی میں پی ایل اے کے کلیدی کردار کو سراہا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستان اور چین کے تعلقات کی اسٹریٹیجک اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ تعلقات وقت کی آزمائشوں سے گزر کر مزید مضبوط ہوئے ہیں اور ہر قسم کے علاقائی و عالمی تغیرات کے باوجود قائم و دائم ہیں۔

img 20250801 wa21477559649800535339922
پاک فوج اور پی ایل اے حقیقی برادرانِ اسلحہ ہیں، آرمی چیف 5
img 20250801 wa21481402055937581257423

انہوں نے کہا کہ پاک چین شراکت داری باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی عمدہ مثال ہے، اور دونوں افواج کا تعلق حقیقی برادرانِ اسلحہ جیسا ہے۔

اپنے خطاب کے اختتام پر آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاک فوج اور پی ایل اے کی دیرینہ شراکت داری خطے کے استحکام اور مشترکہ اسٹریٹیجک مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔

چینی سفیر جیانگ زائی دونگ نے تقریب سے خطاب میں پاکستان کی میزبانی کا شکریہ ادا کیا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اسٹریٹیجک شراکت داری کے لیے چین کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ بھی کیا۔

متعلقہ پوسٹ