ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور اہم علاقائی و عالمی امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ اس موقع پر سی پیک فیز ٹو، تجارتی و اقتصادی تعلقات، کثیرالجہتی تعاون اور عوامی سطح پر روابط کو مزید فروغ دینے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور چین کی ہمہ موسمی اسٹریٹجک شراکت داری خطے میں امن و استحکام کے لیے نہایت اہم ہے اور دونوں ممالک کی ترقی و خوشحالی کے لیے ناگزیر حیثیت رکھتی ہے۔ وزرائے خارجہ نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ پاکستان اور چین دوطرفہ اور کثیرالجہتی فورمز پر قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھیں گے
