وزیراعظم شہباز شریف کا چین کی قیادت اور عوام کے لیے اظہارِ تشکر

FB IMG 1755849344394 1



(فائزہ یونس نمائندہ خصوصی پاکستان)
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چین کی قیادت، حکومت اور عوام کے لیے گہری قدردانی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا اور ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور قومی ترقی کے تحفظ کے لیے ثابت قدم حمایت فراہم کی۔



وزیراعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی میں پورا اترتی آئی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات ایک مثالی شراکت داری کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرتا رہے گا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون نہ صرف خطے میں امن و استحکام کے لیے ضروری ہے بلکہ یہ ترقی و خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

متعلقہ پوسٹ