پاکستان کی اسرائیل کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا روکنے کی شدید مذمت

FB IMG 1759390696688



اسلام آباد — پاکستان نے اسرائیلی افواج کی جانب سے "گلوبل صمود فلوٹیلا” کو زبردستی روکنے اور اس کے شرکاء کو حراست میں لینے کی سخت مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر فلسطینی عوام کے لیے امداد لے جانے والے جہازوں کو روکنا نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ اقدام اسرائیل کی جارحانہ اور غیر انسانی پالیسیوں کو بے نقاب کرتا ہے۔
ترجمان نے عالمی برادری، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس واقعے کا سخت نوٹس لیں اور اسرائیل پر دباؤ ڈالیں تاکہ فلسطینی عوام کو بلا رکاوٹ انسانی امداد فراہم کی جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان کی جدوجہدِ آزادی کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گا۔

متعلقہ پوسٹ