کشمیر میں احتجاجی تحریک، جھڑپوں میں ہلاکتیں؛ حکومت کی مذاکرات کی پیشکش

FB IMG 1759389903460 1



مظفرآباد — پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری احتجاجی تحریک شدت اختیار کر گئی، جس کے دوران مظاہرین اور سکیورٹی فورسز میں جھڑپوں کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔وزیر اعظم شہباز شریف نےتمام صورتحال پر خود نگرانی کا فیصلہ کیا ہے
احتجاجی تحریک کی قیادت جمو کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کر رہی ہے، جس کے مطالبات میں بجلی اور گندم پر سبسڈی، حکومتی مراعات کا خاتمہ اور عوامی مسائل کا حل شامل ہے۔
آزاد کشمیر حکومت نے مظاہرین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے مطالبات پر غور کے لیے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مظاہرین کے ساتھ بردباری اور صبر کا رویہ اپنائیں۔
مظفرآباد سمیت مختلف شہروں میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور ٹریفک کی بندش کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہیں جبکہ کئی علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔
دوسری جانب برطانوی پارلیمانی کمیٹی نے کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے، جبکہ بھارت نے اقوام متحدہ میں پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی حقوق پر پاکستانی مؤقف تضادات کا شکار ہے۔

متعلقہ پوسٹ