وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سرکاری دورے پر آذربائیجان روانہ ہو گئے۔
وزیرِاعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی موجود ہے جو مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے حوالے سے آذربائیجانی حکام سے مذاکرات کرے گا۔
دورے کے دوران وزیرِاعظم کی آذربائیجان کے صدر اور دیگر اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں متوقع ہیں جن میں تجارتی تعلقات، توانائی کے شعبے میں اشتراک، سرمایہ کاری کے مواقع اور علاقائی امور پر تبادلۂ خیال کیا جائے گا
سرکاری ذرائع کے مطابق پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

