انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دی ہیں اور امن کے قیام کے لیے سنجیدہ کوششیں کی ہیں، تاہم سرحد پار سے حملے کسی طور قبول نہیں کیے جا سکتے۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان بارہا اس مؤقف کا اعادہ کر چکا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات باہمی احترام اور سلامتی کے اصولوں پر مبنی ہونے چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کی روک تھام خطے کے امن کے لیے ناگزیر ہے اور اس ضمن میں افغانستان کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا ہوگا

