امریکا کی مزید کارروائی کا جواب پہلے سے زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا، مشیر ایرانی سپریم لیڈر

news 1793088623 3331



news 1793088623 3331

 (ویب ڈیسک) ایران کے سپریم لیڈر کے نمائندے برائے پاسدارانِ انقلاب عبداللہ حاجی صادقی نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کی جانب سے مزید کسی مہم جوئی کا جواب پہلے سے زیادہ سخت اور تباہ کن ہوگا۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق عبداللہ حاجی دشمن نے غلط اندازہ لگایا تھا کہ ایرانی قیادت اور فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنانے سے عوام کو میدان سے دور کیا جا سکے گا۔

سپریم لیڈر کے مشیر کا کہنا تھا کہ فوجی محاذ پر ناکامی کے بعد دشمن اب نفسیاتی جنگ کے ذریعے ایرانی معاشرے کو متاثر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ 

دوسری جانب ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی کا کہنا ہے کہ امید ہے تہران میں 4 ملکی اجلاس حقیقی تبدیلی اورعملی تعاون کا آغاز ہوگا۔

 ایک انٹرویو میں محسن رضائی کا کہنا تھا کہ چاروں ممالک کے درمیان تعاون کا آغاز بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا ، امید ہے یہ ملاقات چاروں ممالک کے درمیان حقیقی تبدیلی اور عملی تعاون کا آغاز ثابت ہوگی۔

 انہوں نے کہا بات چیت بہت اچھی رہی ، خطے میں نئی فضا بنتی محسوس ہوئی۔

 محسن رضائی کا کہنا تھا تینوں رہنماؤں کا رویہ بھی مثبت تھا، تینوں کا خیال تھا کہ پاکستان ،سعودی عرب ، ترکی ، ایران متحد ہوجائیں تو خطے کے بہت سے مسائل حل ہوسکتے ہیں۔

  سیکرٹری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل نے کہا اسلامی کانفرنس اور اسلامی ممالک کی میٹنگز میں اس حوالے سے بات ہوتی رہی ہے لیکن بیرونی مداخلت کے باعث حقیقی اتحاد کیلئے عملی اقدامات نہیں کیے جاسکے ۔

  ایرانی رہنما کا کہنا تھا مکہ دفاعی اتحاد کے اعلیٰ حکام کے دورے نے ظاہر کیا کہ امریکی دھمکیوں کا دنیا پر زیادہ اثر نہیں پڑا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ