ویسٹ منسٹر اسکول کا شاندار سالانہ ڈرامہ پی این سی اے میں پیش، طلبہ کی غیر معمولی صلاحیتوں کو بھرپور پذیرائی

IMG 20251114 WA1588




پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس (PNCA) میں بروز جمعہ ویسٹ منسٹر اسکول نے اپنے انتہائی قابلِ انتظار سالانہ ڈرامے کی آخری پیشکش شان دار انداز میں پیش کی، جس میں طلبہ نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں، اعتماد اور فنی مہارت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ویسٹ منسٹر اسکول کے سی ای او مسٹر راحیل سجاد خان نے ادارے کے بنیادی تعلیمی فلسفے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا:
"ویسٹ منسٹر میں ہر بچہ اہم ہے اور ہر لمحہ قیمتی۔ ہم طلبہ کو اعتماد اور نمائندگی کے مواقع فراہم کرنے پر یقین رکھتے ہیں، جو زندگی میں کامیابی کے بنیادی اجزا ہیں۔”
اس پروڈکشن نے اسی فلسفے کی عملی تصویر پیش کی۔ پیچیدہ مکالموں پر عبور حاصل کرنے سے لے کر قومی سطح کے اسٹیج پر براہِ راست پرفارمنس تک، طلبہ نے ایسی صلاحیتیں ابھاریں جو اُن میں قیادت، کمیونیکیشن اور خود اعتمادی کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
اس موقع پر اسکول کے بانی، سی ای او مسٹر راحیل سجاد خان، مسٹر دانیال چوہدری اور معزز والدین کے ساتھ ساتھ متعدد اہم شخصیات بھی تقریب میں شریک تھیں، جن میں لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر، رکنِ قومی اسمبلی فراح ناز اکبر، پارلیمانی سیکریٹری و رکنِ پنجاب اسمبلی ملک شہریار اعوان (پی پی–23)، پنجاب کی پارلیمانی سیکریٹری برائے ایکسائز و ٹیکسیشن رابعہ فرحان، اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کی نائب صدر افشاں تجین، ہیومن کیپٹل پاکستان کی سی ای او سُلمین انصاری، ایوارڈ یافتہ براڈکاسٹر وجیہ اختر، میڈیا ڈیولپمنٹ لیڈر و کمیونی کیشن اسپیشلسٹ وجاہت ملک، فلم میکر و ٹی وی پریزنٹر مالک وجاہت علی، ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر آفیسر چکوال ملک شہریار، اور پی این سی اے کے ڈرامہ سیکشن کے انچارج مسٹر محمد وقار عظیم شامل تھے۔
ایک والدین نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا:
"ایسے فورمز نوجوانوں کو وہ پلیٹ فارم مہیا کرتے ہیں جس کی انہیں ضرورت ہوتی ہے۔ اسٹیج پر قدم رکھنا، مشکل کردار نبھانا اور براہِ راست ناظرین کے سامنے پرفارم کرنا وہ تجربات ہیں جو کردار سازی اور زندگی کی اہم صلاحیتوں کو پروان چڑھاتے ہیں۔”
ویسٹ منسٹر اسکول مستقبل میں بھی تخلیقی صلاحیتوں، ہمت اور اشتراک کو فروغ دینے والے ایسے مواقع فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، تاکہ طلبہ کو ہمہ جہت ترقی کے بہترین راستے مہیا کیے جا سکیں۔

img 20251114 wa15876718292622789178660

ویسٹ منسٹر اسکول کا شاندار سالانہ ڈرامہ پی این سی اے میں پیش، طلبہ کی غیر معمولی صلاحیتوں کو بھرپور پذیرائی 3

متعلقہ پوسٹ