صوبہ ہیسن میں خدمات کا اعتراف: چار پاکستانیوں کو جرمن حکومت کی جانب سے تعریفی اسناد

IMG 20251124 WA1049



فرینکفرٹ (نیوز ڈیسک) — جرمنی کے صوبہ ہیسن میں غیر ملکیوں کے منتخب مشاورتی بورڈز کی طویل خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے صوبائی حکومت نے ایک پروقار تقریب میں مختلف شہروں کے نمائندہ ارکان کو خصوصی سرٹیفکیٹس اور اعزازات سے نوازا۔ اس موقع پر چار پاکستانی شہریوں کو بھی ان کی کمیونٹی کے لیے نمایاں اور مسلسل خدمات کے اعتراف میں اسناد دی گئیں۔

img 20251124 wa11231983367441817165590
صوبہ ہیسن میں خدمات کا اعتراف: چار پاکستانیوں کو جرمن حکومت کی جانب سے تعریفی اسناد 5

جرمنی کا جمہوری ڈھانچہ مقامی سطح پر مضبوط نظام کی بدولت مؤثر سمجھا جاتا ہے، جہاں ہر چار سال بعد باقاعدگی سے لوکل باڈی انتخابات ہوتے ہیں۔ غیر ملکی باشندوں کے مسائل کے حل اور ان کی آواز کو فیصلہ سازی تک پہنچانے کے لیے ہر شہر میں پانچ سال بعد Ausländerbeirat یعنی غیر ملکیوں کا مشاورتی بورڈ منتخب کیا جاتا ہے۔ یہ نظام 1972 میں ویسبادن سے شروع ہوا اور رفتہ رفتہ پورے جرمنی میں رائج ہوگیا۔
صوبہ ہیسن میں ان بورڈز کی نمائندہ تنظیم AGAH (Arbeitsgemeinschaft der Ausländerbeiräte) ہے، جس کے موجودہ ارکان میں روس، ترکی، یونان اور شام سمیت مختلف ممالک کے نمائندے شامل ہیں۔ AGAH کے ارکان ڈھائی سال جبکہ شہروں کے مشاورتی بورڈ کے ارکان پانچ سال کے لیے منتخب کیے جاتے ہیں۔

img 20251124 wa11368937428571262117915
صوبہ ہیسن میں خدمات کا اعتراف: چار پاکستانیوں کو جرمن حکومت کی جانب سے تعریفی اسناد 6

20 نومبر کو صوبائی پارلیمنٹ میں منعقدہ تقریب میں صوبہ ہیسن کی وزیر ثقافت مسز ہائیکے ہوفمان اور AGAH کے صدر مسٹر گولیگن نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران وزیر ثقافت نے ان منصوبوں اور اقدامات کا ذکر کیا جو صوبائی حکومت نے AGAH کی مشاورت سے غیر ملکی برادری کے مسائل کے حل کے لیے مکمل کیے۔
اس موقع پر ایسے ممبران کو تین کیٹیگریز میں اعزازات دیے گئے جنہوں نے 20، 30 اور 40 سال سے زائد عرصے تک اپنے شہروں میں خدمات سرانجام دیں۔ صوبہ ہیسن کے 80 شہروں میں یہ مشاورتی بورڈ قائم ہیں۔
چار پاکستانی شخصیات بھی اعزاز یافتہ ہیں اعزاز حاصل کرنے والوں میں چار پاکستانی شہری بھی شامل تھے جنہیں طویل عرصے سے اپنی اپنی کمیونٹیز کی نمائندگی پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا:

img 20251124 wa11357193516190978741029
صوبہ ہیسن میں خدمات کا اعتراف: چار پاکستانیوں کو جرمن حکومت کی جانب سے تعریفی اسناد 7

محمد شریف خالد (گجرات) — 28 سال سے شہر Dietzenbach سے مسلسل منتخب، حکومتِ پاکستان سے تمغۂ خدمت بھی حاصل کر چکے ہیں۔
ظفر اقبال منیب (Rodgau) — 25 سال سے مشاورتی بورڈ کے رکن۔
ریحان رشید (Gustavsburg) — 20 سال سے منتخب ہو کر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
ارشد احمد شہباز — 20 سال سے کمیونٹی کی نمائندگی کرتے آ رہے ہیں۔
تقریب کے بعد شرکاء کے اعزاز میں صوبائی اسمبلی سے ملحقہ ہال میں خصوصی ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جس میں وائس آف جرمنی کے فضل الرحمن کھوکھر اور عرفان احمد خان بھی شریک تھے۔
پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے ان چاروں شخصیات کو اس اعزاز پر مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

متعلقہ پوسٹ