پاکستان کے دورے پر موجود سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی کی جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی آمد، پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تفصیلی ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دیرینہ اور اسٹریٹجک فوجی تعاون کو مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ مرکوز کی۔
انہوں نے دفاعی، سیکیورٹی تعاون اور انسداد دہشت گردی کی کوششوں کو مزید وسعت کی اہمیت پر بھی زور دیا، سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے سعودی مسلح افواج کے ساتھ متعدد شعبوں میں پاکستان کے تعاون کو سراہا اور تعاون کے مضبوط رشتوں کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
قبل ازیں جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے یادگار شہدا پر پھول رکھے جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
Source link

