عدالت نے انجینیئر محمد علی مرزا کو دو ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت دے دی

IMG 20251203 WA0961




اسلام آباد — مقامی عدالت نے معروف مذہبی اسکالر اور یوٹیوبر انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں پانچ پانچ لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
سماعت کے دوران فاضل جج نے ریمارکس دیے کہ جب تک کیس کا حتمی فیصلہ نہیں ہوتا، ملزم کو تفتیش کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا۔ عدالت نے حکم دیا کہ مرزا کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی میں رکاوٹ نہ ڈالیں اور آئندہ تمام سماعتوں پر باقاعدگی سے پیش ہوں۔
پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ مرزا پر درج مقدمے کی تفتیش جاری ہے، تاہم اس مرحلے پر جسمانی ریمانڈ کی مزید ضرورت نہیں ہے اور ضمانت دیے جانے سے تفتیش میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔
دوسری جانب مرزا کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں اور کیس میں ٹھوس ثبوت موجود نہیں۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ مرزا کو ضمانت دی جائے تاکہ وہ اپنی قانونی لڑائی آزاد حیثیت میں لڑ سکیں۔
عدالت نے دونوں جانب کے دلائل سننے کے بعد دو ضمانتیوں کے ذریعے مجموعی طور پر دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔ مچلکے جمع ہونے کے بعد ان کی رہائی کے احکامات بھی جاری کیے جائیں گے۔

متعلقہ پوسٹ