اسلام آباد: نیشنل پریس کلب میں کرسمس فیملی گالا، بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ

IMG 20251217 WA2346

اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب نے میڈک گیلریا انٹرنیشنل اور زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کے اشتراک سے اپنے مسیحی ممبران اور اُن کے اہلِ خانہ کی خوشیوں میں شریک ہونے کے لیے کرسمس فیملی گالا کا شاندار انعقاد کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ تھے۔

img 20251217 wa23571515758063406630247
اسلام آباد: نیشنل پریس کلب میں کرسمس فیملی گالا، بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ 4

تقریب میڈیا گیلریا کے سی ای او منصور شفیق، زکوٰۃ فاؤنڈیشن آف امریکہ کے پاکستان میں نمائندہ ڈاکٹر فضل الرحمان، رکن پنجاب اسمبلی و کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ پنجاب شازیہ رضوان افسر، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن و سابق ڈپٹی میئر اسلام آباد سید ذیشان علی نقوی، ڈی آئی جی آپریشنز جواد طارق، پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن، ایم ڈی اے پی پی عاصم کھچی، شکاگو چیمبر آف کامرس کے صدر نوید انور، اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے صدر سردار طاہر محمود، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ، این پی سی کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک، این پی سی کے نائب صدر سید ظفر ہاشمی، سینئر جوائنٹ سیکرٹری سید شیراز گردیزی، جوائنٹ سیکرٹری سید عون شیرازی سمیت مسیحی ممبران اور اُن کے اہلِ خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کے دوران مسیحی ممبران کی فیملیز اور بچوں میں کرسمس کے تحائف تقسیم کیے گئے، کرسمس کیک کاٹا گیا اور شرکاء کے لیے پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ نظامت کے فرائض نیلم ارشد اور سیکرٹری این پی سی نیئر علی نے انجام دیے۔

img 20251217 wa23505404928130049541576
اسلام آباد: نیشنل پریس کلب میں کرسمس فیملی گالا، بین المذاہب ہم آہنگی کا عملی مظاہرہ 5

خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کا کردار نمایاں ہے۔ تعلیم، صحت اور امن کے فروغ میں ان کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل پریس کلب کی یہ تقریب بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ میں اہم سنگِ میل ہے اور حکومت جلد مسیحی برادری کے لیے ایک بڑے پروگرام کا اعلان کرے گی۔

پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اپنے تمام ممبران کی خوشیوں میں برابر کا شریک ہے۔ این پی سی کے صدر اظہر جتوئی اور آر آئی یو جے کے صدر طارق علی ورک نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مسیحی ہمارے بھائی ہیں اور کرسمس ہم سب کے لیے خوشیوں کا پیغام ہے۔

میڈک گیلریا کے سی ای او منصور شفیق نے کہا کہ اُن کے ادارے میں مسیحی برادری کے افراد اہم عہدوں پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ ڈاکٹر فضل الرحمان نے کہا کہ امن پسند معاشرے بین المذاہب ہم آہنگی سے ہی مضبوط ہوتے ہیں، اور نیشنل پریس کلب کا یہ اقدام قابلِ تحسین ہے۔

شازیہ رضوان افسر، سید ذیشان علی نقوی اور دیگر مقررین نے بھی این پی سی کی قیادت کو اس شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد دی اور اسے رواداری و بھائی چارے کی روشن مثال قرار دیا۔

متعلقہ پوسٹ