پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف شدید احتجاج، ملازمین کا فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان

IMG 20251219 WA2469

لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے خلاف ملازمین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اگر ادارے کی نجکاری کی گئی تو وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے اور فضائی آپریشن معطل کر دیا جائے گا۔

پی آئی اے ٹاؤن آفس لاہور کے باہر ملازمین نے احتجاجی بینرز اٹھا کر سڑک پر مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ نجکاری کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی اور اس فیصلے کو روکنے کے لیے ہر ممکن راستہ اختیار کیا جائے گا۔

احتجاج میں شریک ملازمین اور پیپلز یونٹی کے نمائندوں نے کہا کہ پی آئی اے قومی اثاثہ ہے اور اس کی نجکاری سے ہزاروں ملازمین کا روزگار خطرے میں پڑ جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر نجکاری کے فیصلے کو واپس لے اور ادارے کی بحالی کے لیے اصلاحاتی اقدامات کرے۔

مظاہرین نے خبردار کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر توجہ نہ دی گئی تو احتجاج کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلایا جائے گا، جس کے نتیجے میں فضائی آپریشن متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ پوسٹ