صدر زرداری کو 2 مرتبہ سویلین صدر اور 13 برس سیاسی قیدی رہنے کا منفرد اعزاز حاصل ہے، بلاول بھٹو

IMG 20251222 WA2866

بلاول بھٹو زرداری کا کیڈٹ کالج پٹارو کے 63ویں والدین کی تقریب سے خطاب

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میرے والد کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ وہ واحد سویلین ہیں جو دو مرتبہ صدر منتخب ہوئے لیکن انہیں یہ منفرد اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے پاکستان میں ساڑھے تیرہ برس سیاسی قیدی کے طور پر گزارے۔

کیڈٹ کالج پٹارو میں 63ویں والدین کی تقریب کا انعقاد ہوا جس میں پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ خصوصی شرکت کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے پرنسپل کیڈٹ کالج کموڈور فیصل اقبال قاضی کے ہمراہ پریڈ کا معائنہ کیا
اور کیڈٹ کالج پٹارو کے فیکلٹی ممبران سے ملاقات کی۔

متعلقہ پوسٹ