انقرہ: ترکیہ کے سیکیورٹی اداروں نے نئے سال کے موقع پر دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے شدت پسند تنظیم ‘داعش’ کے 357 ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔
ترک وزیر داخلہ کے مطابق، یہ کارروائی ملک کے 21 صوبوں میں بیک وقت کی گئی، جس میں صوبائی پولیس، انسدادِ دہشت گردی کے دستوں اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ اس وسیع کریک ڈاؤن کا مقصد نئے سال کی تقریبات کو نشانہ بنانے والے نیٹ ورک کو ختم کرنا تھا۔ وزیر داخلہ نے دوٹوک پیغام دیتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی دہشت گرد تنظیم کو ملک کے اندر منظم ہونے یا اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز بلا امتیاز جاری رہیں گے۔

