آسٹریلیا نے ایران میں موجود اپنے شہریوں کو ملک فوری طور پر چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی

Australia iran


آسٹریلوی حکومت نے بدھ کے روز اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کے لیے فوری طور پر اقدام کرنے کی سخت ہدایت جاری کی ہے، کیونکہ وہاں پر تشدد مظاہروں اور غیر مستحکم سیکیورٹی صورتحال کے باعث خطرات میں اضافہ ہو رہا ہے
حکومت نے اپنی تازہ ترین ٹریول ایڈوائزری میں واضح طور پر کہا ہے:
“اگر آپ ایران میں ہیں تو جتنا جلد ممکن ہو ملک چھوڑ دیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔”
سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں جاری احتجاجات کسی بھی وقت مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں اور سیکیورٹی صورتِ حال “انتہائی غیر متوقع اور خطرناک” ہے، جس کی وجہ سے عوام، خاص طور پر غیر ملکی شہری، زیادہ خطرات کا شکار ہیں۔
ہدایت میں شہریوں کو بڑے اجتماعات، مظاہروں اور ہجوم سے دور رہنے، اور مقامی حکام کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنے کی بھی تاکید کی گئی ہے۔
آسٹریلوی وزارتِ خارجہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ایرانی دارالحکومت تہران میں آسٹریلوی سفارت خانے کی خدمات فی الحال محدود یا معطل ہیں، جس سے قونصلر مدد حاصل کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔
مزید براں بیان میں کہا گیا ہے کہ دوہری شہریت رکھنے والے شہری خاص طور پر گرفتاری یا حراست کے خطرات کا سامنا کر سکتے ہیں، اس لیے انہیں خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے
ایران میں احتجاجات گزشتہ چند ہفتوں سے پھیل رہے ہیں، جن کی وجہ اقتصادی مشکلات، بڑھتی مہنگائی اور دیگر سیاسی عوامل کو قرار دیا جا رہا ہے، اور ان کے دوران سیکورٹی فورسز کا ردعمل بھی سخت رہا ہے جس سے متعدد افراد زخمی یا گرفتار ہوئے ہیں

متعلقہ پوسٹ