جرمنی میں فروری سے کئی اہم مالی اور ٹیکس تبدیلیاں نافذ ہو گئی ہیں جن کا اثر تنخواہوں اور ٹیکس پر پڑ رہا ہے
ٹیکس فری حد (Grundfreibetrag) €12,096 سے بڑھ کر €12,348 سالانہ ہو گئی ہے اس کا مطلب ہے کہ €12,348 تک کی آمدنی پر کوئی انکم ٹیکس نہیں لگے گا
صحت انشورنس کا اضافی شراکت (Zusatzbeitrag) اوسطاً 2.5% سے بڑھ کر 2.9% ہو گیا ہے کچھ انشورنس کمپنیوں میں یہ شرح 3.2% سے 4% تک بھی پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے اعلیٰ آمدنی والوں کی نیٹ تنخواہ میں کمی آئی ہے
کریپٹو کرنسی قوانین (DAC8) مکمل طور پر نافذ ہو گئے ہیں اب تمام کریپٹو ایکسچینجز کو EU صارفین کی ٹرانزیکشنز، والٹ ایڈریسز اور ٹیکس ID کی رپورٹنگ لازمی ہے اس سے اینونیمس ٹریڈنگ ختم ہو جائے گی
بہت سے ملازمین کو پہلے ہی پے سلپ شاک کا سامنا ہے یعنی تنخواہ کی سلپ پر ہاتھ میں آنے والی رقم کم نظر آ رہی ہے
یہ تبدیلیاں کم آمدنی والوں کو کچھ فائدہ دیتی ہیں لیکن اعلیٰ آمدنی والوں پر دباؤ بڑھا رہی ہیں اگر آپ جرمنی میں ہیں تو اپنی تنخواہ کی سلپ چیک کریں اور ٹیکس کنسلٹنٹ سے مشورہ لیں

