نایاب سپر مین کامک بک ڈیڑھ کروڑ ڈالر میں نیلام

news 1768204241 5314



news 1768204241 5314

(24 نیوز)ایک نایاب کامک بک، جس نے دنیا کو سپرمین سے متعارف کروایا اور جو کبھی مشہور اداکار نکولس کیج کے گھر سے چوری بھی ہو چکی تھی، حال ہی میں ریکارڈ قیمت 1.5 کروڑ ڈالرمیں فروخت ہو گئی ہے۔

یہ فروخت گذشتہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ گئی، جو گزشتہ سال نومبر میں ایک اور سپرمین کامک بک 9.12 ملین ڈالریعنی تقریباً 91 لاکھ ڈالرمیں فروخت ہونے سے قائم ہوا تھا۔

یہ نایاب کامک بک، جس کا شمار ”ایکشن کامکس نمبر 1“ میں ہوتا ہے، 1938 میں صرف 10 سینٹ میں شائع ہوئی تھی۔

اس کے چند صفحات میں سپرمین کی پیدائش، اس کا زمین پر سفر اور بالغ ہو کر اپنی طاقت کو انسانیت کی بھلائی کے لیے استعمال کرنے کا فیصلہ بیان کیا گیا۔

 میٹروپولیس کولیکٹیبل، کومک کنیکٹ کے صدر ونسنٹ زورزولو کے مطابق، یہ کامک بک کمیونٹی میں انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

 یہ کامک بک صرف ایک کہانی نہیں تھی، بلکہ اس کامک کی شائع ہونے کے بعد ’سپر ہیرو‘ صنف کی بنیاد پڑی اور آج کے تمام سپر ہیرو کردار اسی کا نتیجہ ہیں۔

سپرمین کے بغیر، بیٹ مین یا دیگر سپر ہیرو کردارشاید آج تک تخلیق نہ ہوتے۔

مزید پڑھیں:ہینڈ شیک تنازع کرکٹ کے بعد ٹینس میں بھی مرکز نگاہ بن گیا

آج کے دور میں بھی صرف تقریباً 100 اصل کاپیاں موجود ہیں، جو اس کی نایابی اور تاریخی اہمیت کو ظاہر کرتی ہیں۔

 ہر کاپی ایک چھوٹا سا خزانہ ہے، جو پاپ کلچر اور کامک بک کے شائقین کے لیے انتہائی قیمتی ہے۔

 یہ کامک بک دو ہزارمیں نکولس کیج کے لاس اینجلس کے گھر سے چوری ہو گئی تھی، لیکن 2011 میں ایک شخص نے اسے جنوبی کیلیفورنیا کے پرانے اسٹوریج لاکر سے خریدنے کے دوران دریافت کیا اور واپس کیا۔ کیج نے اسے 1996 میں ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر میں خریدا تھا اور واپس ملنے کے چھ ماہ بعد اسے نیلامی میں 22 لاکھ ڈالر میں فروخت کر دیا۔





Source link

متعلقہ پوسٹ