(انور عباس) نائب وزیراعظم اور وزیر خٓرجہ اسحاق ڈار اور یورپی یونین کی نائب صدر کاجا کالاس کے درمیان ٹیلی فون پر اہم گفتگو ہوئی ہے۔
اسلام آباد میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان–یورپی یونین تعلقات میں مثبت پیش رفت پر اظہارِ اطمینان کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال ہوا۔
انہوں نے ایران سمیت علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے یورپی یو نین کی نائب صدر کاجا کالاس کے ساتھ گفتگو میں مسلسل مکالمے اور روابط پر زور دیا۔ دونوں راہنماؤں نے پاکستان اور یورپی یونین کے قریبی رابطے برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔


