(24 نیوز)بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی سے باگڈوگرا جانے والی انڈیگو ایئر لائنز کی پرواز کو بم کی اطلاع ملنے پر لکھنؤ میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے میں عملے سمیت کل 230 افراد سوار تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بم کی اطلاع طیارے کے واش روم میں رکھے ٹیشو پیپر پر ہاتھ سے لکھے گئے نوٹ کے ذریعے موصول ہوئی، رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ لکھنؤ پہنچنے پر تمام مسافروں کو محفوظ طریقے سے طیارے سے اتارا گیا اور ان کا اسکین کیا گیا۔
طیارے کو ایئرپورٹ سے دور منتقل کر کے بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے مکمل تلاشی لی، انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں بم کی اطلاع کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں، جس کی تفصیلات سامنے لائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں :امریکی صدر کی وزیراعظم شہبازشریف کو غزہ بورڈ آف پیس میں شمولیت کی دعوت


