لاہور: پنجاب حکومت نے لاہور میں بسنت کو محفوظ بنانے میں کامیابی کے بعد بسنت کو ہر سال منانے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے لیے سیکیورٹی اداروں کی مؤثر حکمتِ عملی اور سخت اقدامات کو اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے محفوظ بسنت کے انعقاد کے لیے سیکیورٹی اداروں کو سخت ہدایات جاری کر رکھی تھیں، جن پر مؤثر عملدرآمد کے باعث کسی بڑے ناخوشگوار واقعے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔
حکام کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مؤثر نگرانی، پیشگی اقدامات اور سخت پابندیوں کے باعث امن و امان کی صورتحال برقرار رہی، جس کے بعد حکومت نے بسنت کو لاہور میں ایک سالانہ ثقافتی سرگرمی کے طور پر منانے پر غور مکمل کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ برسوں میں عوامی تحفظ، ہجوم کے نظم و نسق اور قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے مزید پالیسی ہدایات بھی جاری کی جائیں گی۔

