پرنس روڈ پلازے میں آتشزدگی، 7 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا

کوئٹہ آتشزدگی.webp


کوئٹہ: پرنس روڈ پلازے میں آتشزدگی، 7 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا

پلازے میں200 سے زائد مختلف دکانیں موجود ہیں اور اس میں ایک بیسمنٹ بھی شامل ہے

کوئٹہ کے پرنس روڈ پر واقع چار منزلہ پلازے میں لگنے والی آگ پر پانچ گھنٹے بعد بھی مکمل قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

پلازے میں200 سے زائد مختلف دکانیں موجود ہیں اور اس میں ایک بیسمنٹ بھی شامل ہے۔

تاجر برادری کے مطابق، فائر بریگیڈ بروقت پہنچ گئی لیکن آگ کی شدت بہت زیادہ ہے اور وہ کوشش کر رہے ہیں کہ آگ دیگر دکانوں تک نہ پھیلے۔

مزید پڑھیں: شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب

ضلعی انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ جائے وقوعہ پر پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکار بھی موجود ہیں۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق، آگ نے متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے لیکن پلازے میں لوگ موجود نہیں ہیں، جس سے انسانی جانوں کے تحفظ کے امکانات بہتر ہیں۔

حکام آگ بجھانے اور نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کر رہے ہیں۔



Source link

متعلقہ پوسٹ