لاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے داتا دربار کے قریب بھاٹی گیٹ میں ماں اور بچی کے مین ہول میں گرنے کی خبر کو مکمل طور پر جھوٹا قرار دے دیا۔ ابتدائی اطلاعات میں کہا گیا تھا کہ سعدیہ نامی خاتون اور ان کی تین ماہ کی بیٹی کھلے مین ہول میں گر گئیں، جس کے بعد ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن کیا، جس میں خصوصی غوطہ خور ٹیمیں بھی شامل تھیں۔ تفصیلی معائنے کے بعد ریسکیو حکام نے بتایا کہ جس سیوریج ہول کی نشاندہی کی گئی تھی، اس میں کسی انسان کا ڈوبنا تکنیکی طور پر ناممکن ہے۔ مقامی انتظامیہ نے بھی تصدیق کی کہ موقع پر کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔ عظمیٰ بخاری نے ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی اور مستعدی کو سراہا۔

