اسلام آباد (عباس احمد )انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت رات گئے 6 گھنٹے طویل آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں وفاقی دارالحکومت کی مجموعی سکیورٹی صورتحال، پولیس کی کارکردگی، جرائم کی روک تھام، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال اور عوامی سہولیات سے متعلق جاری منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔کانفرنس میں تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور ایس ایس پیز نے شرکت کی اور آئی جی اسلام آباد کو اپنے اپنے ڈویژنز کی کارکردگی رپورٹس پیش کرتے ہوئے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی خدمت اور قانون کا مؤثر نفاذ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے شہر بھر میں پتنگ فروشی اور پتنگ بازی میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائیوں کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جانوں سے کھیلنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے، وفاقی دارالحکومت میں “نشہ اب نہیں” مہم کے دائرہ کار کو وسیع کرنے اور منشیات کے خاتمے کیلئے مربوط حکمت عملی اپنانے کی ہدایت کی۔انہوں نے شہریوں کی سہولت کیلئے زیادہ سے زیادہ آن لائن پولیس سروسز فراہم کرنے، آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں مزید جدت لانے پر زور دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سیف سٹی اسلام آباد کے دائرہ کار کو جدید ٹیکنالوجی کے حصول کے ذریعے مزید وسعت دینے کی بھی ہدایت کی گئی۔آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس افسران اور جوانوں کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ٹریننگ سسٹم کو مزید مؤثر بنانے، ٹیم ورک کو مضبوط کرنے اور ماتحت عملے کے ساتھ بہتر ہم آہنگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔کانفرنس کے اختتام پر آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارالحکومت میں امن و امان، سکیورٹی صورتحال اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر ممکن یقینی بنائے گی۔ انہوں نے تمام کمانڈرز کو سخت محکمانہ احتساب کے ساتھ ساتھ پولیس افسران و جوانوں کی ویلفیئر کا خصوصی خیال رکھنے اور روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ دینے کی ہدایت بھی جاری کی۔
متعلقہ پوسٹ
خیبر پختونخوا؛ ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب
ڈرون حملوں سے بچاؤ کے لیے خیبر پختونخوا پولیس نے نیا طریقہ اپناتے ہوئے تھانوں اور چیک پوسٹوں پر آئرن جالیاں نصب کر دیں۔ حساس تھانوں کی چوکیوں پر مچھلی پکڑنے والے جال لگا دیے گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈرون کاپٹر کے حملوں کے خطرات کے پیش نظر اقدام اٹھایا گیا، جالیاں نصب کرنے سے نقصان کم سے کم…
پی ٹی آئی کا احتجاج، مبینہ آڈیو سامنے آگئی، تربیت یافتہ غنڈے لاہور لانے کے منصوبے کا انکشاف
لاہور کے ڈی آئی جی آپریشنز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی احتجاج کے حوالے سے آڈیو سامنے آگئی ہے، جس میں خاتون رہنما غنڈوں کو تربیت دے کر لاہور بھیجنے کا مطالبہ کر رہی ہیں جبکہ ایک شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور آڈیو ان کے ذریعے سامنے آئی ہے۔ لاہور کے…
Turkey says will not send troops to fight Yemen’s Houthis
Turkey’s foreign minister on Thursday ruled out sending troops to confront Yemen’s Houthi forces, despite a defence pact with Saudi Arabia. The Iran-backed fighters have launched a wave of attacks on Saudi Arabia since they began a major offensive in Yemen against the internationally recognised, Saudi-backed government there. Turkey signed the Mecca Joint Defence Agreement with Pakistan and Saudi Arabia…
برطانیہ میں آر ایس ایس مخالف احتجاج، بی جے پی کا اقلیت مخالف ایجنڈا بے نقاب
اقلیت مخالف نظریات کے حامل مودی اور انتہاپسند ہندو تنظیم آرایس ایس کوعالمی سطح پر مسلسل ہزیمت کا سامنا ہے. بھارتی جریدہ مکتوب میڈیا کے مطابق موہن بھاگوت کے متنازعہ دورۂ لندن پر سماجی کارکنوں نے بھارتی اقلیتوں کے حقوق کے دفاع میں شدید احتجاج کیا. برطانوی جریدہ دی انڈیپینڈینٹ کے مطابق آر ایس ایس سربراہ بھاگوت کے برطانیہ کے…
افغانستان میں 3 ماہ سے پھنسے پاکستانی طلبا کی طورخم کے راستے وطن واپسی
(24 نیوز)افغانستان میں تین ماہ سے پھنسے پاکستانی طلباء کو طورخم کے راستے پاکستان واپسی کی اجازت مل گئی۔ آج طورخم بارڈر پر پاکستانی طلباء کی واپسی شروع ہو گئی، 28 پاکستانی طلباء طورخم بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوگئے۔ طلباء کے لیے بارڈر آج 12 اور 13 جنوری کو کُھلا رہے گا، واپسی 12 و 13 جنوری کو…
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری: عارف حبیب کنسورشیم کی 115 ارب روپے کی بلند ترین بولی
اسلام آباد:بیورو رپورٹ محمد سلیم سے: ) پاکستان کی قومی ایئرلائن، پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)، کی نجکاری کے عمل میں عارف حبیب کنسورشیم نے 115 ارب روپے کی سب سے زیادہ بولی دے دی ہے، جسے نجکاری کے عمل میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔نجکاری کمیشن کے مطابق پی آئی اے کے 75 فیصد…

