بھارت میں تین بہنوں نے عمارت سے کود کر خودکشی کر لی

news 1770218222 4297


(ویب ڈیسک) پڑوسی ملک بھارت میں تین بہنوں نے عمارت سے کود کر خودکشی کر لی۔ خودکشی کی وجہ لڑکیوں کا آن لائن گیمنگ کا جنون ہے۔

میڈیا مین رپورٹ ہوا ہے کہ  اتر پردیش میں آن لائن گیم کھیلنے سے منع کئے جانے پرتین سگی  بہنوں نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی
 یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر غازی آباد میں پیش آیا جہاں  گیم کھیلنے سے منع کرنے پر تین بہنوں نے عمارت کے نویں فلور  میں اپنے اپارٹمنٹ میں اپنے کمرے کے ٹیرس سسے چھلانگ لگا دی۔
 بھارتی میڈیا  کے مطابق  16 سالہ ویشیکا، 12 سالہ پاکھی، 14 سالہ پراچی  ایک آن لائن کورین گیم بہت زیادہ کھیل رہی تھیں۔ اس گیم کی لت کی وجہ سے 2 سال قبل ان کا سکول بھی چھوٹ چکا تھا۔ 

یہ بھی پڑحیں: جنرل ہسپتال کی او پی ڈی کی چوتھی منزل سے 25 سالہ لڑکی نے چھلانگ لگا دی

تینوں بہنیں اس خاص گیم کے جنون میں اس قدر مبتلا تھیں کہ انہوں نے اپنے کورین نام ہی رکھ لیے تھے، جس کی وجہ سے والدین نے ان کے آن لائن گیم کھیلنے پر پابندی لگا دی تھی اور تینوں بہنوں نے رات کے  وقت اپارٹمنٹ بلڈنگ کی نویں منزل کے اپارٹمنٹ  میں اپنے کمرے کے ٹیرس سے چھلانگ لگا دی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکیوں کے گرنے کی آواز  پر والدین نے کمرے میں جاکر دیکھا تو کھڑی کھلی تھی اور تینوں بہنوں نے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی تھی۔

دوران تحقیق پولیس کو لڑکیوں کے کمرے سے ایک ڈائری بھی ملی جس پر ایک نوٹ لکھا  تھا جس میں ان کی گیمنگ اور موبائل سرگرمیوں کی تفصیلات درج تھیں۔

لڑکیوں نے لکھا کہ ‘اس ڈائری میں جوکچھ بھی لکھا ہوا ہے وہ پڑھ لو کیونکہ وہ سب سچ ہے’، انہوں نے لکھا کہ’ پاپا سوری، کوریا ہماری زندگی ہے، کوریا ہماری سب سے بڑی محبت ہے، آپ جو بھی کہیں، ہم اسے نہیں چھوڑ سکتے۔’

news 1770218228 3828

نوٹ پڑھنے کے بعد تین بچیوں کے والد نے روتے ہوئے کہا کہ ‘یہ کسی بھی والدین یا بچے کے ساتھ نہیں ہونا چاہیے، والدین کو اپنے بچوں کو گیم کھیلنے نہیں دینا چاہیے، میں اس کھیل سے واقف نہیں تھا، ورنہ میں انہیں کبھی گیم کھیلنے نہیں دیتا۔’

یہ بھی پڑھیں: گلوان جنگ میں بھارت کی شکست، آرمی چیف کی کتاب پر لوک سبھا میں جنگ چھڑ گئی، مودی فرار





Source link

متعلقہ پوسٹ