پاکستان بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر کے لوگوں کی حمایت جاری رکھے گا،خطے کے امن کے کے لیے اس دیرینہ مسلے کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پر امن حل نا گزیر ہے:یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ سیمینار سے شرکاکاخطاب

یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے سفارتخانہ پاکستان برلن جرمنی میں ایک سیمینار کا اہتمام کیاگیا جس کا مقصد پاکستان کی جانب سے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور حمایت تھا


اس موقع پر صدر،وزیراعظم،نائب وزیراعظم کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔مقررین نے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کی حالت زار سے دنیا کو روشناس کرانےاور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پرامن حل کےلیے عالمی کردار پر زور دیا۔اس موقع پر ممتازکشمیری رہنمائوں الطاف حسین وانی،شمیم شال اور علی رضا سید نے اپنے ویڈیو پیغامات کے ذریعے مقبوضہ کشمیر وادی میں ابتر حالات پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ کشمیریوں کو ان کے حقوق سے متواتر محروم رکھا جا رہا ہے،وادی کا آبادیاتی توازن 5اگست2019کے بعد مسلسل بدلا جا رہاہےاور کشمیریوں کی آوازوں کو ایک منظم مگر ظالمانہ طریقے سے خاموش کرایا جا رہا ہے۔شرکا سے خطاب کرتے ہوے مقررین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ خطے اور وسیع تر امن کے لیے اس مسئلے کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق پر امن حل نا گزیر ہے۔انھوں نے پاکستانی عوام اور حکومت پاکستان کا بھی شکریہ ادا کیا جو کشمیریوں کے حق خوداردیت کے لیے مسلسل جدوجہد جاری رکھے ہوئےہے


۔
سفیر پاکستان ثقلین سیدہ نے اپنے خطاب میں پاکستان کی مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کے غیرمتزلزل اخلاقی،سفارتی اور سیاسی حمایت کا اعادہ کیا انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ حمایت اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق انھیں اپنا حق خوداردیت نہیں مل جاتا

سیمینار کے بعد سفارتخانہ میں ایک تصویری نمائش کابھی اہتمام کیا گیاتھا۔مہمانوں نے تصویروں کے ذریعےاجاگر کیےگئے مقبوضہ کشمیر کے نہتے عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم اور انکی حالت زار پر اپنے خیالات کا اظہاربھی کیااور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ جرمنی میں موجود اپنے قریبی دائرہ میں لوگوں کو مسئلہ کشمیر کے بارے میں آگاہی دیں گے،تاکہ عوامی حمایت اور ہمدردی حاصل ہو سکے۔
سیمینار میں تارکین وطن،کشمیری , طلبا،جرمن سول سوسائٹی کے ارکان اور صحافیوں نے شرکت کی۔

