اسلام آباد سانحہ: 25 ایمبولینسز روانہ، راولپنڈی کے تمام اسپتال ہائی الرٹ — مریم نواز

IMG 20260206 WA1838


اسلام آباد میں ایک امام بارگاہ کے اندر خودکش دھماکے کے بعد راولپنڈی ڈویژن کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بتایا کہ فوری طور پر 25 ایمرجنسی ایمبولینسز اسلام آباد روانہ کر دی گئی ہیں، جبکہ راولپنڈی ضلع کے تمام سرکاری و نجی اسپتالوں میں ہنگامی صورتحال نافذ کر دی گئی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں سرجیکل ٹیمیں مکمل طور پر الرٹ ہیں، جبکہ بلڈ بینکس اور آپریشن تھیٹرز میں زخمیوں کو ہر ممکن اور فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب کے مطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ہر ممکن وسائل کے ساتھ امدادی کارروائیوں میں مکمل تعاون فراہم کریں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے مؤثر طور پر نمٹا جا سکے۔

متعلقہ پوسٹ