سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی وکلا کی عمران خان سے فوری ملاقات کی درخواست مسترد کر دی

IMG 20260209 WA1110


اسلام آباد — پاکستان کی سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکلا کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان سے فوری ملاقات کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے سینئر وکیل لطیف کھوسہ کی درخواست پر ریمارکس دیے کہ عدالت بغیر نوٹس جاری کیے اور دوسرے فریق کو سنے بغیر کوئی حکم جاری نہیں کر سکتی۔ چیف جسٹس نے کہا کہ "ہم بغیر نوٹس ایسا کوئی آرڈر نہیں دے سکتے” اور یہ بھی واضح کیا کہ درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کے اعتراض کو پہلے عبور کرنا ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ عمران خان کے متعدد مقدمات دوسری عدالتوں میں زیر التوا ہیں۔
عدالت نے فوری ملاقات کی بجائے وفاقی حکومت کو منگل (10 فروری) کے لیے نوٹس جاری کر دیا اور معاملہ کل تک ملتوی کر دیا۔
اسی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی ضمانت کی درخواست کو غیر موثر قرار دے کر خارج کر دیا۔
یہ فیصلہ سپریم کورٹ میں عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق متعدد مقدمات کی سماعت کے دوران سامنے آیا۔

متعلقہ پوسٹ